QR CodeQR Code

پشاور، ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی

15 May 2018 18:07

عدالت کو بتایاگیا کہ اے این ایف پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 30 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس نے اپنے بیان میں ملزم حمید اللہ ساکن جمرود کا نام لیا ہے جبکہ اس حوالے سے استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ملزم کی جانب سے نور عالم خان ایڈووکیٹ نے درخواست کی پیروی کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 30 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس نے اپنے بیان میں ملزم حمید اللہ ساکن جمرود کا نام لیا ہے جبکہ اس حوالے سے استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی ہے، لہذا اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔


خبر کا کوڈ: 724953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724953/پشاور-ہیروئن-سمگل-کرنے-کے-الزام-میں-گرفتار-ملزم-کی-ضمانت-پر-رہائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org