0
Tuesday 15 May 2018 22:14
عالمی دہشتگردوں امریکہ اور اسرائیل نے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے

پاکستان کی مذہبی جماعتیں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر سراپا احتجاج

پاکستان کی مذہبی جماعتیں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلبیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کا اہلسنت علماء و مشائخ اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی قابض دہشتگرد ریاست اسرائیل اور اس کے پشت پناہی کرنیوالا شیطانی ریاست امریکہ کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سید ناصر عباس شیرازی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان) سید اسد عباس نقوی (مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان) علامہ سید مبارک علی موسوی (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب) علامہ سید حسن رضا ہمدانی (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور) علامہ ابوذر مہدوی (پرنسپل جامعہ قرآن ناطق لاہور) عبداللہ ملک (رہنماء سول سوسائٹی) پیر معصوم شاہ نقوی (سربراہ جمعیت علماء پاکستان) ڈاکٹر امجد چشتی (جمعیت علماء پاکستان) پیر اختر رسول قادری (صوبائی صدر جمعیت علماء پاکستان) ڈاکٹر پروفیسر شبیر انجم (صوبائی رہنما جمعیت علماء پاکستان) صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین رائے ناصر علی، رانا ماجد علی نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی دہشتگرد اسرائیل و امریکہ نے اپنے ناکام عزائم کی تکمیل کیلئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دے کر مسلمانان عالم کے قلب پر وار کیا ہے، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، صیہونی حکومت نے امریکہ کی ایماء پر غزہ کی سر زمین پر مظلوم فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے، دنیا میں ایک بار پھر ان عالمی دہشتگردوں امریکہ اور اسرائیل نے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم مسلم اُمہ خصوصاً عرب کے دولت اور اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر امریکہ و اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کرے اور مظلوم فلسطینوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے، آل سعود عالم اسلام پر واضح کرے کہ وہ مسلمانان عالم کیساتھ ہے یا امریکہ و اسرائیل کے غلام ہیں، ہم تمام عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ او آئی سی کے اجلاس میں امریکہ سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کریں، قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس ظلم اور زیادتی پر اقوام متحدہ کا روائتی بیان نہایت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چند استعماری طاقتوں کا آلہ کار بنا ہوا ہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے غیر موثر ہو گیا ہے، اقوام عالم کو چاہئے اس حساس مسئلے پر روایتی خاموشی سے کام نہ لیں، امریکہ اسرائیل اور ہندوستان عالمی امن کے دشمن اور مسلمانوں کے قاتل ممالک ہیں، ان کیخلاف دنیا کے امن پسند ممالک کو سامنے آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 725003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش