QR CodeQR Code

فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائیگا، شاہد خاقان عباسی

15 May 2018 23:48

صحافی : میثم عابدی

وزیراعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔ شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 725012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725012/فلسطینی-بھائیوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-جمعہ-کو-یوم-فلسطین-منایا-جائیگا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org