0
Tuesday 15 May 2018 11:15

شام میں قیام صلح کیلئے قزاقستان میں مذاکرات کا نواں دور شروع

شام میں قیام صلح کیلئے قزاقستان میں مذاکرات کا نواں دور شروع
اسلام ٹائمز۔ شام میں قیام امن کیلئے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہوگیا ہے۔ قزاقستان میں بند دروازوں کے پیچھے شام کے بحران کے پرامن حل کیلئے متعلقہ فریقین کے وفود کے درمیاں دو اور سہ طرفہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ان مذاکرات میں شرکت کے لئے شامی وفد بشار جعفری کی صدارت میں شہر آستانہ پہنچا ہے جبکہ اقوام متحدہ کا وفد سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈمیستورا کی صدارت میں آستانہ پہنچا ہے۔ اسی طرح شامی حکومت کی مخالف مسلح جماعتوں کے نمائندے بھی گذشتہ رات قزاقستان پہنچ چکے ہیں۔ ان مذاکرات کے ضامن ممالک جن میں ایران، ترکی اور روس شامل ہیں،  شامی حکومت مخالف وفد، شام کا سرکاری وفد اور اقوام متحدہ کے وفد کے علاوہ امریکہ اور اردن کے نمائندگان بھی مبصر کے طور پر شرکت کریں گے۔ قیام امن کے ان مذاکرات میں شام کی موجودہ صورتحال جس میں جنگ بندی کے علاقے، انسانی حقوق کے مسائل، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے والے اقدامات اور اسی طرح شام کے بحران کے حل کیلئے ضروری اگلے مراحل کیلئے ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 725020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش