0
Saturday 12 May 2018 22:39

امریکی اتحاد کیجانب سے شام کے شمال میں دوبارہ قتل عام

امریکی اتحاد کیجانب سے شام کے شمال میں دوبارہ قتل عام
اسلام ٹائمز۔ امریکی اتحاد سے وابستہ جنگی طیاروں نے شامی شہر "الحسکہ" کے نواحی علاقوں میں عام شہریوں پر بمباری کرکے ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکی اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز الحسکہ کے جنوب مشرقی علاقے "الحمادی" پر بمباری کی۔ شامی جنگجووں سے وابستہ اخباری ذرائع کے مطابق اس ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ "الدرر الشامیہ" نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس جدید جرم میں 5 خواتین اور 4 بچے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک شامی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ جرم داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کی جانب سے سب سے بڑے جنگی جرم کے 11 دن بعد انجام پایا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال مئی کے شروع میں 23 عام شہری جن میں 10 بچے، 6 خواتین اور 7 مرد شامل تھے، شام کے شمال میں واقع شہر الحسکہ کے جنوبی مضافات میں امریکی اتحاد کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 725021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش