0
Wednesday 16 May 2018 09:31

نوازشریف اپنی بقاء کیلئے قومی راز بھی افشاء کر سکتے ہیں، طاہرالقادری

نوازشریف اپنی بقاء کیلئے قومی راز بھی افشاء کر سکتے ہیں، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے عوامی لائرز موومنٹ کے رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف کا لب و لہجہ بھارتی سفیر جیسا ہے، اداروں کیلئے نا اہل کا یہ روپ حیران کن ہو سکتا ہے میرے لئے نہیں، شریف برادران اپنی لوٹ مار بچانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں، نواز شریف خود کو بچانے کیلئے دشمنوں کیساتھ نیشنل سیکرٹ بھی شیئر کر سکتے ہیں، پوری قوم اور قومی سلامتی کے ادارے ایک طرف کھڑے ہیں نا اہل ایک طرف کھڑا ہے، نواز شریف پاکستان کیخلاف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے ہیں، 2016 میں شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کام کرنیوالے بھارتیوں کے پاسپورٹ نمبر اور ویزا فارم بھی قوم کے سامنے رکھ دیئے تھے، شریف خاندان کے ذاتی اور سیاسی ترجمانوں نے میرے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک عدالت جانے کی جرات نہ ہو سکی، کلبھوشن کی گرفتاری پر نواز شریف کی خاموشی، خاندانی شادیوں میں مودی کی شرکت، جندال سے مری میں خفیہ ملاقات ہر جگہ ذومعنی راز و نیاز نظر آتے ہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے، ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی، نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی پر غیر ملکی انویسڑز تڑپ رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار اپنی جان بخشی کیلئے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کر رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب قومی سلامتی کو قتل کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شواہد اور ثبوتوں سے ثابت کرینگے سانحہ ماڈل ٹائون قتل عام کا حکم شریف برادران اور ان کے حواریوں نے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 725055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش