QR CodeQR Code

ڈاکٹر راغب نعیمی عراق کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

16 May 2018 10:06

پاکستانی وفد کو نجف اشرف، کوفہ، کربلا، بابل، مسیب، سامرہ اور بغداد میں موجود اہلبیت (ع) اور دیگر بزرگان دین کے مقامات اور مزارات کی زیارت کی۔ بغداد میں مفتی اعظم اہلسنت مہدی احمد سعیدی اورنجف اشرف میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقاتیں کی۔ وفد کو بتایا گیا کہ داعش سے مقابلہ کرنے کیلئے اہلسنت اور اہل تشیع نے مشترکہ جہاد کا فتوی دیا جسے عوام میں پذیرائی ملی اور حکومت اورعوام سے مل کرمشترکہ مقابلہ کرکے داعش کا عراق سے قلع قمع کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی وفد کے ہمراہ دورہ عراق کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وفد نے حضرت علی(ع)، امام حسین (ع)، حضرت غازی عباس(ع)، حضرت امام ابوحنیفہؒ، شیخ عبدالقادر جیلانیؒ و دیگر اولیاء کے مزارات پر حاضری دی۔ وفد میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، خواجہ قطب الدین فریدی، سید خالد، آفتاب بھٹی، حبیب اللہ بھٹی، راؤ شاہد و دیگر شامل ہیں۔ عراق میں حضرت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے متولی عبدالمہدی کربلائی کی دعوت پر یہ وفد عراق گیا تھا۔ وفد کو نجف اشرف، کوفہ، کربلا، بابل، مسیب، سامرہ اور بغداد میں موجود اہلبیت (ع) اور دیگر بزرگان دین کے مقامات اور مزارات کی زیارت کی۔ بغداد میں مفتی اعظم اہلسنت مہدی احمد سعیدی اورنجف اشرف میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقاتیں کی۔ وفد کو بتایا گیا کہ داعش سے مقابلہ کرنے کیلئے اہلسنت اور اہل تشیع  نے مشترکہ جہاد کا فتوی دیا جسے عوام میں پذیرائی ملی اور حکومت اورعوام سے مل کرمشترکہ مقابلہ کرکے داعش کا عراق سے قلع قمع کر دیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتایا کہ عراق میں ہونیوالے انتخابات کو قریب سے دیکھا جس میں مقتدی الصدر شیعہ عالم کا اتحاد غیر متوقع لیڈ لے رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 725066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725066/ڈاکٹر-راغب-نعیمی-عراق-کے-دورے-بعد-وطن-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org