QR CodeQR Code

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

16 May 2018 14:34

صحافی : میثم عابدی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 12 منٹ ہو تو وہ آسمان پر دکھائی دیتا ہے اور آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا جب کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک دکھائی دے گا اور رات 8 بجکر ایک منٹ پر رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوچکی ہے اور آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 12 منٹ ہو تو وہ آسمان پر دکھائی دیتا ہے اور آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا جب کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک دکھائی دے گا اور رات 8 بجکر ایک منٹ پر رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 725158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725158/رمضان-المبارک-کا-چاند-دیکھنے-کیلئے-مرکزی-رویت-ہلال-کمیٹی-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org