0
Wednesday 16 May 2018 19:43

ملک دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے، ثروت اعجاز قادری

ملک دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ عزوجل کا مہینہ ہے، اس کی خوشی منانا اور استقبال کرنا عبادت ہے، رمضان المبارک تزکیہ نفس، امن و سلامتی، فلاح و بہبود اور برداشت کا درس دیتا ہے، بانی و قائد سنی تحریک امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری کی شہادت کو 17 سال ہو چکے، مگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، جو بے حسی اور دہشتگردوں کے حوصلے بلند کرنے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر استقبال رمضان و بسلسلہ ایصال ثواب امیر شہدا اہلسنت و قائد سنی تحریک محمد سلیم قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ استحصالی قوتیں رنگ و نسل، زبان اور فرقوں میں تقسیم کرکے ملک کے عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر دہشتگردوں کی مذمت اور ملک کی سلامتی کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس میں حقوق العباد اور فرض نماز کے ساتھ نفلی عبادت کو بھی شعار بنانا چاہیے، نفس کے جہاد سے ایمان مستحکم اور اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے، روزہ تزکیہ نفس اور امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔
صحافی : سید ظفر حیدر
خبر کا کوڈ : 725201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش