0
Wednesday 16 May 2018 21:52

خیبرایجنسی، باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح

خیبرایجنسی، باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نادرا اور ڈاک دفاتر کا افتتاح کردیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کیپٹن ریٹائرڈ اسلام زیب نے دفاتر کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کے دیگر حکام اور قبائلی عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کا کہنا تھا کہ نادرا اور پوسٹ آفس کے قیام سے باڑہ کے عوام کو شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں اپنی ہی تحصیل میں بہت سہولت حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نادرا آفس جمرود کے لیویز سنٹر میں تو ڈاکخانہ تحصیل عمارت کے ایک کمرے میں عارضی طور قائم کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 725217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب