0
Wednesday 16 May 2018 22:11

پاک فوج نے پشاور کی 2 بڑی سکیورٹی چیک پوسٹیں سول انتظامیہ کے حوالے کر دیں

پاک فوج نے پشاور کی 2 بڑی سکیورٹی چیک پوسٹیں سول انتظامیہ کے حوالے کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے پشاور شہر کی 2 بڑی سکیورٹی چیک پوسٹیں سول انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سکیورٹی کیلئے قائم کی گئیں 2 چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دیدیا۔ گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68 اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009ء سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بتایا کہ فوجی اہلکار 2 دن تک نگرانی کیلئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے۔ قیام امن کے بعد مخصوص ناکے بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور کے قریب دیوار کو بھی ختم کرکے راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 725221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش