0
Wednesday 16 May 2018 23:44
فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام

صدر حسن روحانی کی ترکی کے صدر کو اہم ٹیلیفونک کال

اسلامی ممالک کو امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت دکھانی چاہیئے، ایرانی صدر
صدر حسن روحانی کی ترکی کے صدر کو اہم ٹیلیفونک کال
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے آج بدھ کے دن ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات کی۔ ایرانی صدر کا اپنے ترک ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے اور یہ فلسطینی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنا ہے۔ جناب حسن روحانی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو مخاطب کر کے کہا کہ انہیں اپنے اقدامات پر جواب دینا پڑے گا اور کہا کہ امریکی صدر اس خطے کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہے اور وہ سمجھ رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے سے شاید یہاں کے لوگوں کی استقامت کو شکست دے سکے گا۔ صدر حسن روحانی نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ آپس میں متحد ہو کر ان انسانیت سوز ظالمانہ اقدامات کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں کے اندر اتحاد پیدا کریں۔ ہمیں اس بات کا مکمل اطمینان ہے کہ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔
 
ایران کے صدر نے ترکی کے صدر کی استانبول میں منعقد ہونے والے تنظیم تعاون اسلامی کے ہنگامی اجلاس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد اور مضبوط آواز اٹھے جو پوری دنیا کو پیغام دے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ارگان نے بھی فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور کہا فلسطینی عوام کی قتل و غارت امریکہ کے جاہلانہ اقدامات کی وجہ سے ہے اور امریکہ اس بات کا سبب بنا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مظالم میں اضافہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 725237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش