0
Thursday 17 May 2018 01:32

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کرنل سہیل عابد شہید، لشکر جھنگوی کا سلمان بادینی ہلاک

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کرنل سہیل عابد شہید، لشکر جھنگوی کا سلمان بادینی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خودکش بمباروں کے متعلق اطلاع پر کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل شہید اور 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بادینی سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ کمیونٹی افراد کے قتل میں ملوث تھے جب کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 725250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش