QR CodeQR Code

عوام کی خدمت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسعود خان

17 May 2018 09:43

چوہدری یاسین گلشن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ پونچھ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس عباسپور کیلئے مناسب جگہ کی دستیابی سمیت جملہ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پونچھ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس عباسپور کیلئے مناسب جگہ کی دستیابی سمیت جملہ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا، عوام کی خدمت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، کوئی کمی و کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر زکوٰۃ و عشر چوہدری یاسین گلشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگ سب کیمپس سے متعلقہ تمام ایشوز کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ دریں اثنا صدر ریاست سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق بھی ملے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت تمام امور پر بات چیت کی۔


خبر کا کوڈ: 725277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725277/عوام-کی-خدمت-ہماری-حکومت-اولین-ترجیح-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org