0
Thursday 17 May 2018 10:36

کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا، ترابی

کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی جماعتوں اور قائدین کا بیانیہ ہی مسئلہ کشمیر ہوتا تھا مگر ایک بڑی جماعت کے سربراہ نے اپنے نکات میں مسئلہ کشمیر کو یکسر نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر یوتھ کونسل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینیٹر رحمان ملک، ظفر علی شاہ، جسٹس(ر) منظور گیلانی، آصف حنیف کیلوی، صاحبزادہ ذوالفقار، شائستہ صفی، عثمان عتیق، یوسف نسیم، شمیم شال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا، حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور سفارتی محاذ پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے، سیاسی قیادت اور حکومت نئی حکمت عملی تشکیل دے۔
خبر کا کوڈ : 725283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش