0
Thursday 17 May 2018 10:46

بھارت ڈالر بھیجنے کے الزامات کے متعلق انکوائری، تحقیقات اور تصدیق تاحال حمتی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں

بھارت ڈالر بھیجنے کے الزامات کے متعلق انکوائری، تحقیقات اور تصدیق تاحال حمتی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت کو مبینہ طورپر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھیجنے کا الزام منظر عام پر آنے کے بعد نیب کو حکومت کی کڑی تنقید کا سامنا ہے، تاہم نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی تمام انکوائری، تحقیقات اور تصدیق تاحال حمتی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ نیب کے چیئرمین (ر) جسٹس جاوید اقبال نے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شکایات، انکوائری اور تحقیقات کو قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے تمام ملزمان کا موقف لیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف درج شکایتوں، تحقیقات اور ریفرنس کی تصدیق کرتی ہے تاہم تحقیقات کا عمل مکمل نہیں ہوا اور شکایت، انکوائری اور تحقیقات کو قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے تمام ملزمان کا موقف لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور اںصاف نے نیب کے چیئرمین کو کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی تھی، انہوں نے کن بنیادیوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مبینہ طور پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے کی تحقیقات کا حکم دیا، تاہم وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف ورلڈ بینک کی مفروضوں پر مشتمل غیر اہم رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جبکہ ورلڈ بینک واضح کر چکا ہے، رپورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کسی شخص کا کوئی نام نہیں ہے۔

نیب کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس کے شرکاء کو مطلع کیا کہ تمام شکایت، انکوائری اور تحقیقات اگلے 10 ماہ میں ٹھوس شواہد کے ساتھ مکمل کرلی جائیں۔ انہوں نے نیب افسران پر زور دیا کہ وہ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں اور ان کی وابستگی صرف پاکستان سے ہونی چاہیے۔ بعدازاں اجلاس میں پانچ ریفرنس پیش کرنے، 3 تحقیقات کا آغاز اور 7 انکوائریز کا حکم بھی دیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور متعدد افسران کی ٹول پلازہ کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور سی این جی اسٹیشن کی لیزنگ کے خلاف شکایت کی تصدیق کردی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ہائیر پاکستان پرائیوٹ لیمٹڈ اور ہائیرایجوکیشن آف پاکستان سمیت دیگر کے خلاف لپ ٹاپ کی خرید وفرخت میں بدعنوانی سامنے آنے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں بورڈ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فیاض چوہدری کو این ٹی ڈی اسی کا ایم ڈی مقرر کرنے پر بھی انکوائری کی اجازت دے دی۔ بورڈ نے پاکستان ریلوے کے سابق چیئرمین عارف عظیم اور دیگر کے خلاف 20 ارب روپے اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی اور ڈائریکٹرز کی کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دےدیا۔
خبر کا کوڈ : 725286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش