0
Thursday 17 May 2018 12:18

فاٹا انضمام کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑ دیا گیا

فاٹا انضمام کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑ دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا معاملہ آئندہ بننے والی حکومت پر چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یہ فیصلہ آئندہ انتخابات کے تناظر میں اپنی 2 اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کی مخالفت سے بچنے کیلئے کیا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی کے میپ کے صدر محمود خان اچکزئی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے قبائلی عوام کی امنگوں کے خلاف قرار دیا تھا، جبکہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اس انضمام کے حق میں تھیں۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کے متعدد اجلاس ہوئے، جن میں وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفرون) لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے معاملات آئندہ منتخب ہونے والی حکومت کیلئے چھوڑ دیئے گئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی اور فی الوقت فاٹا کی موجودہ حیثیت ہی برقرار رہے گی۔ اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس انضمام کو عملی جامہ پہنا بھی دیا جاتا ہے تو موجودہ حکومت کی مدت (31 مئی تک) کے پیش نظر یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کیلئے پیچیدگیوں کا باعث بن جائے گا کیوںکہ پھر محض 15 دن کے اندر خیبر پختونخوا کی حکومت کو صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی سیٹوں کیلئے حلقہ بندیاں کرنی پڑتیں جو اتنے مختصر عرصے میں ناممکن تھا۔
خبر کا کوڈ : 725337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش