0
Thursday 17 May 2018 14:02

پشاور، پولیس کا تعاون سے انکار، ضلعی حکومت نے آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا

پشاور، پولیس کا تعاون سے انکار، ضلعی حکومت نے آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ماہ رمضان میں نقشوں کے برعکس تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے نقشوں کے برعکس تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے اور بی سی اے کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت بی سی اے ٹاؤن ون اور بی سی اے ٹاؤن ٹو کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جس میں بی سی اے کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ ممبر آصف خان اور ٹاؤن ون اور ٹو کے بی سی اے سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹاؤن ون اور ٹاؤن ٹو کو موصول ہونیوالے 34 کمرشل نقشوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جن میں قواعد و ضوابط پورے ہونے پر 11 نقشوں کی منظوری دی گئی جبکہ 23 نقشوں کو قواعد و ضوبط پورے نہ ہونے پر مسترد کیا گیا۔

اجلاس میں بی سی اے کمیٹی کے چیئرمین نے ضلع ناظم کے نوٹس میں لایا کہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کے مالکان کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں تاہم پولیس کی جانب اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس پر ضلع ناظم نے شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو مراسلہ جاری کرنے، بی سی اے کمیٹی کی جانب سے دئیے گئے نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنے والے مالکان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے، جبکہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے رمضان المبارک میں خود میدان میں نکلنے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات فوری مسمار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسماری کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ پلازوں کے تہہ خانوں کو پارکنگ کیلئے استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع ناظم نے فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمرشل نقشوں کے ساتھ ساتھ خالی پلاٹ کی تصاویر بھی نقشوں کے ساتھ لازمی قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 725368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش