0
Thursday 17 May 2018 15:51

سورج سوا نیزے پر، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سورج سوا نیزے پر، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ آج پہلا روزہ ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں سورج تقریباً سوا نیزے پر ہے۔ کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ لوگ دھوپ سے بچیں۔ کیونکہ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ حیدرآباد میں ابھی سے پارہ چوالیس ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم کل پارہ ایک سے دو ڈگری کم ہو جائے گا۔ محکہ موسمیات کے مطابق کل سورج کا مزاج کچھ ٹھنڈا ہوگا۔ ہفتے کو کراچی میں درجہ حرارت بیالیس تک جا سکتا ہے۔ حیدرآباد میں پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے۔ سکھر کا درجہ حرارت بیالیس پر جا رہا ہے۔ آئندہ دو روز سندھ کے علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہی رہے گا۔ جبکہ رمضان کا پہلا ہفتہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں پر مہربان ہے۔ آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، اور فیصل آباد میں بارش ہو سکتی ہے۔ فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 725397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش