0
Thursday 17 May 2018 17:27

ماہ رمضان کی آمد، کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ

ماہ رمضان کی آمد، کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120 روپے کے ہوگئے جب کہ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہے جب کہ سیب 120 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 725413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش