0
Thursday 17 May 2018 23:51

اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان کریم رحمت کا مہینہ ہے، مگر حکمرانوں کی پالیسیاں زحمت بنا رہی ہیں، کے الیکٹرک کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ روکنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، بزدل دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں، بلوچستان میں آپریشن کے دوران کرنل سہیل کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے میں پاک فوج کا خون شامل ہے، نوشہرہ میں فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں الغوثیہ ویلفیئر کے چیئرمین حسین رومی کے والد کے سوئم کی تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ دہشتگرد اسلام و ملک دشمن ہیں، ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 725483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش