QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں اب این ٹی ایس اساتذہ بھی اپنا تبادلہ کروا سکتے ہیں

18 May 2018 09:11

محکمہ تعلیم کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ان اساتذہ کا تبادلہ کیا جائیگا جو کسی واقعے میں زخمی ہوئے ہوں، یا ایسی فی میل ٹیچر جو شادی کیبعد اپنے شوہر کے علاقے میں تبادلہ کروانا چاہتی ہوں، یا ایسے اساتذہ جو باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے سکول اپنا اپنا تبادلہ کروانا چاہتے ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے گئے اساتذہ کے تبادلوں کے قانون میں نرمی لائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ان اساتذہ کا تبادلہ کیا جائے گا جو کسی واقعے میں زخمی ہوئے ہوں، ایسی فی میل ٹیچر جو شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاقے میں تبادلہ کروانا چاہتی ہوں، یا ایسے اساتذہ جو باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے سکول اپنا اپنا تبادلہ کروانا چاہتے ہوں۔ واضح رہے کہ این ٹی ایس کے ذریے بھرتی اساتذہ کیلئے حکومت نے سکول بیسڈ پالیسی اپنائی تھی جس کے خلاف این ٹی ایس اساتذہ نے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے۔ ان اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ دیگر سرکاری اساتذہ کی طرح انہیں بھی تبادلے کا حق دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 725507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725507/خیبر-پختونخوا-میں-اب-این-ٹی-ایس-اساتذہ-بھی-اپنا-تبادلہ-کروا-سکتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org