0
Friday 18 May 2018 13:55

کوئٹہ، لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار بھی جاں بحق

کوئٹہ، لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار بھی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا اینٹی ٹیررارسٹ فورس کا اہلکار سید ثناء اللہ آغا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، جس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکار کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد اسکا جسد خاکی قومی پرچم میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 725542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش