QR CodeQR Code

ایرانی صدر کی تنظیم تعاون اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے استانبول روانگی

مسلم راہنما فلسطین کی حفاظت کیلئے متحدہ پلیٹ فارم تشکیل دیں، اسماعیل ہنیہ

18 May 2018 14:03

ترکی کے شہر استانبول میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے حوالے سے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر جناب حسن روحانی نے اس اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی جانے سے پہلے تہران کے ایئرپورٹ مہرآباد میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اپنے سفارت خانہ کو قدس شریف منتقل کرنا قانون اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ گذشتہ تمام ادوار کی نسبت اس دور میں سب سے زیادہ منفور ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے مزاحمتی گروپ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسلمان راہنماوں سے متحدہ محاذ بنا کر فلسطینیوں کے دفاع کی درخواست کی ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے مسلمان عالمی راہنماوں سے اپیل کی ہے کہ قابض حکومتوں پر مکمل پابندی لگا کر انہیں دنیا میں اکیلا کرنے کی موثر پلاننگ کی جائے۔ مسلمان حکومتیں غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کریں اور اس ظالم حکومت کے حکمرانوں کو بین الاقوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑے کرنے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ اسماعیل ہانیہ نے مسلمان راہنماوں کے نام اپنی اپیل میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف کسی بھی قسم کے قانون کو پاس ہونے روکا جائے اور قدس شہر کو اسرائیلی دارالحکومت کے دور پر تسلیم کئے جانے والے فیصلے کو غیر ممکن بنا دیں۔ مسلمان حکمران امریکہ کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی مناسبت سے انجام دیئے گئے اقدامات کی شدید مذمت کریں۔
 
اسماعیل ہانیہ نے غزہ کے بارہ سالہ محاصرہ کو توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے کے باسیوں کی مشکلات اور ان کے مصائب کے خاتمے کیلئے موثر کوششیں ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلسطین قوم کا قانونی اور جائز حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں، اپنے حقوق کو بحال کروائیں اور اپنی سرزمین کی آزادی کیلئے کوشش کرتے رہیں۔ جہادی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قدس شریف کو اپنی خودمختار حکومت کا دارالحکومت قرار دیں اور جس زمین سے نکالے گئے ہیں اس کو واپس لیں۔ ہانیہ نے عام عوام کا قدس شریف پر ہونے والے غاصبانہ قبضے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کیا اور فلسطین کے مسئلہ بر بات کرنے کیلئے او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 725543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725543/مسلم-راہنما-فلسطین-کی-حفاظت-کیلئے-متحدہ-پلیٹ-فارم-تشکیل-دیں-اسماعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org