0
Friday 18 May 2018 16:47

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سمندری ہوائیں 8 گھنٹے بند رہنے کے بعد دوبارہ چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد  شہر کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کے بعد بتدریج کم ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات نے سمندری ہوائیں بند ہونے اور گرمی کی شدت میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کرکے موبائل اسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ واضح رہے کہ 2015ء میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو سے 1600 سے زائد افراد دم توڑ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 725552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش