0
Friday 18 May 2018 20:09

یورپی کمیشن نے خصوصی ضابطہ بحال کرکے ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندی سے بچا لیا

یورپی کمیشن نے خصوصی ضابطہ بحال کرکے ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندی سے بچا لیا
اسلام ٹائمز۔ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے یورپی کمیشن کے خصوصی ضابطے کو آج بحال کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے علیحدگی کے بعد ایران میں معاشی سرگرمیاں انجام دینے والی کمپنیوں پر سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے ردعمل میں یورپی کمیشن نے آج خصوصی قانون Blocking Statute کو فعال کردیا ہے۔ جس کے بعد کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے نفاذ کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے خصوصی ضابطے (Blocking Statute) کو 18 مئی سے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی قانون کے فعال ہونے کے بعد ایران میں کاروبار کرنے والے یورپی اداروں کے لیے امریکی پابندیوں پر عمل کرنا ضروری نہیں رہے گا۔

ژاں کلود ینکر نے مزید کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ ایران اپنے لیے اقتصادی فوائد کے حصول کی خاطر جوہری ڈیل پر بدستور عمل درآمد جاری رکھے گا۔ اس قانون کو پھر سے فعال بنانے کا بنیادی مقصد 2015ء کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 725585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش