QR CodeQR Code

پاراچنار میں گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس کی وصولی جاری

18 May 2018 20:22

حکومت نے کرم ایجنسی کو ہر قسم کے اشیاء خوردونوش پر ایجنسی کے اندر ٹیکس ختم ہونے کے آرڈر جاری کی ہے، مگر کرم ایجنسی کو داخل ہونے والے گاڑیوں سے ٹل پاراچنار روڈ پر مختلف مقامات پر قائم پولیٹکل حکام کے چیک پوسٹوں پر متعین اہلکار غیر قانونی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں حکومت کے پرمٹ ٹیکس ختم کرنے کے باوجود ایجنسی کیجانب آنے والی گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس لینے کا سلسلہ جاری ہے، ان سے روزانہ لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں، جنکا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑ رہا ہے۔ حکومت نے کرم ایجنسی کو ہر قسم کی اشیائے خوردونوش پر ایجنسی کے اندر ٹیکس ختم ہونے کے آرڈر جاری کئے ہیں، لیکن اس کے باوجود کرم ایجنسی میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے چھپری چیک پوسٹ سے صدہ اور پاراچنار تک جگہ جگہ پولیٹکل حکام کی طرف سے چیک پوسٹوں پر متعین اہلکار غیر قانونی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ جن کا بوجھ کرم ایجنسی کی غریب عوام پر پڑتا ہے۔ علاقے کے عوامی حلقوں نے گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا اور اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان غیر قانونی ٹیکسز کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ رمضان المبارک اور دوسرے ایام میں اشیاء ضرورت کم ریٹ پر میسر ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 725588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725588/پاراچنار-میں-گاڑیوں-سے-غیر-قانونی-ٹیکس-کی-وصولی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org