QR CodeQR Code

جناح کا پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے، عمران خان

18 May 2018 20:58

تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں جب کہ اوپر بیٹھے لوگوں کا مقصد پیسہ بنا کر باہر لے جانا ہو تو کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور جو اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے، ماضی کی نسبت میں پاکستان کے قرضے دوگنے کردئیے جبکہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جو اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں جب کہ اوپر بیٹھے لوگوں کا مقصد پیسہ بنا کر باہر لے جانا ہو تو کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک نیچے جا رہاہے، وزیراعظم کے کپڑے اتار لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کینسر اسپتال کے لیے کرکٹ کھیلی، جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جاسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیرخزانہ منی لانڈرر ہیں، وزیراعلیٰ بھی منی لانڈرر اور قاتل ہے، وزیر ریلوے ہاوسنگ سوسائٹیز سے پیسہ بناتے ہیں، وزیرخارجہ کسی اور ملک کی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے جبکہ ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کے اثاثے دیکھ لیں اور بعد میں دیکھ لیں تو اثاثوں  کے فرق سے پتا چل جائے گا یہ سیاست میں کیوں آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے 300 ارب روپے بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے پھر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 725601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725601/جناح-کا-پاکستان-جس-مقصد-کے-لیے-بنا-تھا-اس-سے-ہٹ-گیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org