0
Wednesday 16 May 2018 16:55

حمص کے شمال اور حماہ کے جنوب سے دہشتگردوں کا انخلاء، ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ آزاد

حمص کے شمال اور حماہ کے جنوب سے دہشتگردوں کا انخلاء، ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ آزاد
اسلام ٹائمز۔ شامی آرمی اور مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ حمص اور حماہ سے دہشت گردوں کی شمال منتقلی سے ان علاقوں کے 65 قصبوں اور دیہاتوں میں امن و امان کی صورتحال بحال ہوگئی ہے۔ شام کی آرمی اور مسلح افواج کے ہیڈکواٹر نے بدھ کے روز حمص کے شمال اور حماہ کے جنوب سے دہشت گردوں کے انخلاء کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حمص اور حماہ کے مضافات سے 1200 مربع کلو میٹر کے علاقے کو دہشتگردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے انخلاء سے اس علاقے کے 65 قصبوں اور دیہاتوں میں سکیورٹی بحال ہوگئی ہے، یہ علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے اور اب دہشتگرد اپنے ہلکے اور بھاری ہتھیار شام کی سرکاری فوج کو تحویل دینے کے بعد ان علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شامی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمص کے شمالی اور حما کے جنوبی مضافات پر دسترس حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے، یہ علاقہ ایسی اہمیت کا حامل ہے، جو شام کے اہم مرکزی جغرافیائی علاقے سے مسلح دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کو نہایت نمایاں اور اجاگر کر دیتا ہے۔ یہ علاقہ ہمسایہ صوبوں اور شام کے دیگر صوبوں کے درمیاں رابطے میں ایک شہ رگ جیسی حیثیت رکھتا ہے۔

شامی فوج نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ان علاقوں سے نکلنے سے "الرستن و الحوله" ڈیم  آزاد ہوگئے ہیں اور اب دہشت گردوں کی جانب سے حساس اور اسٹریٹیجک اسٹرکچر کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں شام کے فوجی ہیڈ کواٹر نے اپنے ملک اور شہریوں کے دفاع کے لئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو انجام دینے اور دہشت گردوں کے مختلف گروہوں کے تعاقب کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح ترکی کی خبر رسان ایجنسی اناتولی نے اعلان کیا ہے کہ آج شمال حمص سے خارج ہونے والا نواں کاروان صوبہ ادلب اور صوبہ حلب کے مغرب میں عارضی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ اس کاروان میں 6 ہزار اور 800 دہشت گرد اور ان کی فیملیز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اس کاروان کو شامل کرتے ہوئے اس معاہدے کے دس دن کے اندر تیس ہزار دہشت گرد حمص کے شمال اور حماہ کے جنوب سے باہر نکل چکے ہیں۔ ماہ مئی کی 2 تاریخ تھی، جب دہشت گردوں نے روس کے کمانڈروں سے طویل مذاکرات کے بعد ان علاقوں سے نکلنے کے معاہدے کو قبول کیا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق دہشت گرد اپنے ہلکے اور بھاری ہتھیار تحویل دیں گے اور وہ افراد جو ان علاقوں میں رہنا چاہتے ہیں، انکی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 725612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش