0
Friday 18 May 2018 23:03

پیپلز پارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

پیپلز پارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لئے درخواست بھی نہیں دوں گی۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کے منشور سے پہچانا جاتا ہے، پارٹی کی بنیاد منشور اور نظریئے پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت اور اس میں اب عوام نہیں ہے، ہمیشہ پیپلز پارٹی پر تنقید کی ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے، جب بھی اسمبلی میں بات کی اپنے حلقے کی عوام کی بات کی ہے، میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے خدشات ہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن قریب آتے ہی سڑکوں پر موجود ہیں کام بھی ہورہے ہیں، ہم دس سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں، وفاق سے 5 سال میں بدین کے عوام کے لئے کوئی فنڈ نہیں ملا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی پانچ سال میں صرف ایک بار مائیک دیا گیا، میرے بیٹے کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کوئی فائدہ نہیں دیا گیا، ذوالفقار مرزا بھی عوام اور اپنی وزارت سے متعلق آواز اٹھا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 725613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش