QR CodeQR Code

اسرائیل کا غزہ کیطرف ادویات بھجوانے کا مضحکہ خیز اقدام، حماس کا صیہونی امداد قبول کرنے سے انکار

17 May 2018 20:00

گذشتہ ہفتے کے آخر میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور حق واپسی کی ریلیوں پر فائرنگ میں کم از کم 64 فلسطینی شہید اور 2800 سے زیادہ غزہ کے رہائشی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حق واپسی کی ریلیوں کے آغاز سے اب تک 108 فلسطینی، جن میں 7 بچے شامل ہیں، شہید اور تقریباً 12000 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایسی حالت میں کہ جب گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کے حملوں میں 3000 سے زیادہ مظلوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے ان وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے انتہائی مضحکہ اقدام میں دوائیوں کا ایک ٹرک اس علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ خبری ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے ادویات اور طبی ساز و سامان کے تقریباً 8 ٹرک غزہ کی پٹی کی طرف روانہ کئے ہیں۔ فلسطینی گروہ حماس نے صہیونی حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والی ان  ادویات اور طبی سازوسامان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ طے یہ تھا کہ یہ سامان "کرم سالم" کی سرحد کے ذریعے غزہ پٹی میں ہوگا لیکن حماس نے انہیں علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ صہیونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ سامان غزہ میں واپسی مارچ میں شریک زخمی مظاہرین کے لئے ارسال کیا گیا ہے، جنہوں نے اسرائیلی افسران پر حملہ کیا تھا، جبکہ یہ سب فلسطینی مظاہرین صہیونی حکومت کے فوجیوں کی طرف سے فائر کی گئی گولیوں اور آنسو گیس کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

درین اثناء حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی گروپوں اور یونیسف کی طرف سے 6 ٹرکوں کی امداد وصول کی ہے اور اسے واپسی مارچ کے زخمیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور حق واپسی کی ریلیوں پر فائرنگ میں کم از کم  64 فلسطینی شہید اور 2800 سے زیادہ غزہ کے رہائشی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حق واپسی کی ریلیوں کے آغاز سے اب تک 108 فلسطینی، جن میں 7 بچے شامل ہیں، شہید اور تقریباً 12000 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 725614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725614/اسرائیل-کا-غزہ-کیطرف-ادویات-بھجوانے-مضحکہ-خیز-اقدام-حماس-صیہونی-امداد-قبول-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org