QR CodeQR Code

فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی، نفیسہ شاہ

18 May 2018 23:05

فہمیدہ مرزا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ جسے پارٹی نے بڑا عہدہ دیا اسے ایسی الزام تراشی زیب نہیں دیتی، چار بار بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، اس وقت علاقے کی محرومی یاد نہیں آئی، مرزا فیملی نے ماضی میں جو قرضے معاف کرائے اسے بھی ریکارڈ پر لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جب مرزا فیملی کو نواز رہی تھی تو کیا اس وقت سب ٹھیک تھا؟ فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ جسے پارٹی نے بڑا عہدہ دیا اسے ایسی الزام تراشی زیب نہیں دیتی، چار بار بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، اس وقت علاقے کی محرومی یاد نہیں آئی؟۔ انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی نے ماضی میں جو قرضے معاف کرائے اسے بھی ریکارڈ پر لایا جائے، مرزا خاندان شہید بی بی کے خاندان اور جماعت پر الزام تراشی پر اتر آیا ہے، یہ لوگ ایک طرف بی بی شہید کا تدکرہ کرتے ہیں تو دوسری طرف دشمنوں سے اتحاد بناتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 725615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725615/فہمیدہ-مرزا-کو-پیپلز-پارٹی-پر-الزام-تراشی-زیب-نہیں-دیتی-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org