0
Saturday 19 May 2018 10:06

ماہ صیام تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

ماہ صیام تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے، رمضان المبارک میں مستحق افراد کا خیال کرنا ہم سب مسلمانوں کا دینی فرض ہے، رمضان المبارک میں عبادات الہٰی کیساتھ حقوق العباد پر خصوصی توجہ دی جائے، روزہ فقط بھوکے پیاسے رہنے کیلئے فرض نہیں کیا گیا بلکہ روزہ اپنی فرضیت اور وجوب کے اندر متعدد روحانی، فکری، اخلاقی اور جسمانی فوائد کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ ہمیں روحانی اور فکری حوالے سے عبادات کے ذریعے اپنے خالق کے قرب میں لے کر آتا ہے اسی طرح ماہ رمضان کا پاکیزہ ماحول ہماری اخلاقیات میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تقویٰ اختیار کریں اللہ کی رضا کے حصول کی جدوجہد کریں، برائیوں سے بچیں، دعوت الی اللہ کا فریضہ سر انجام دیں، اللہ کی رضا اور نبی پاک (ص) کا قرب حاصل کرنے کیلئے پورے ایمان اور احتساب کیساتھ روزے رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 725669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش