QR CodeQR Code

پشاور، بسیار خوری کے باعث درجنوں روزہ دار ہسپتال پہنچ گئے

19 May 2018 10:50

افطاری میں زیادہ کھانا کھانے اور زیادہ مشروبات پینے کے باعث درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی، لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سینکڑوں مریضوں کو لایا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق روزہ کیوجہ سے معدہ خالی رہتا ہے اور اچانک زیادہ خوراک کرنے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے، اسلئے روزے کیبعد احتیاط کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بسیار خوری کے باعث سینکڑوں روزہ داروں کی طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ اور سی ایم ایچ میں افطاری کے بعد درجنوں شہری پیٹ درد سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر ہسپتال پہنچ گئے، جبکہ پرائیویٹ کلینکوں میں بھی مریضوں کا رش رہا۔ پیٹ اور معدے کے درد کی شکایات کے باعث درجنوں مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ افطاری میں زیادہ کھانا کھانے اور زیادہ مشروبات پینے کے باعث درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی، جن کو لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ لایا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق روزہ کی وجہ سے معدہ خالی رہتا ہے اور اچانک زیادہ خوراک کرنے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے، اس لئے روزے کے بعد احتیاط کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 725673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725673/پشاور-بسیار-خوری-کے-باعث-درجنوں-روزہ-دار-ہسپتال-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org