0
Saturday 19 May 2018 16:48

اچھا کام کرنیوالے افسروں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی، شہباز شریف

اچھا کام کرنیوالے افسروں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے لیکن جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیئے کیوںکہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف بےبنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی جبکہ ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔ اس سے قبل شہباز شریف نیب کی جانب سے پنجاب میں کی جانے والی کارروائیوں پر تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا نہیں ہوگا تو وہ انصاف نہیں کہلائے گا، نیب ہو یا کوئی اور ادارہ، احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 725806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش