QR CodeQR Code

گلگت بلتستان، چیف جسٹس چیف کورٹ نے رمضان المبارک میں عدالتی اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیدی

19 May 2018 20:13

ذرائع کے مطابق آئندہ جی بی کی چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں 8 بجکر 30 منٹ پر کھلیں گی اور پیر تا جمعرات 1 بجکر 30 جبکہ جمعہ کو 12 بجے تک عدالتی کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد نے رمضان المبارک میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتی اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ ان کی طرف سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں صبح 8 بجکر 30 منٹ میں کھلیں گی جبکہ پیر تا جمعرات عدالتی کارروائی 1 بجے اور جمعہ کو 12بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ہفتے کے روز 1 بجے تک صرف ججمنٹ تحریر کیا جائیگا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان نے نئے شیڈول کی نوٹیفکیشن جاری کردی۔ گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نئے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور بار کے صدور کو بھی نیا شیڈول بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ جی بی کی چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں 8 بجکر 30 منٹ پر کھلیں گی اور پیر تا جمعرات 1 بجکر 30 جبکہ جمعہ کو 12 بجے تک عدالتی کارروائی ہو گی۔

 
 


خبر کا کوڈ: 725854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725854/گلگت-بلتستان-چیف-جسٹس-کورٹ-نے-رمضان-المبارک-میں-عدالتی-اوقات-تبدیلی-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org