0
Saturday 19 May 2018 23:20

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 17 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط ز کی شرح میں 0.93 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 28 اشیاء کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے، ٹماٹر، آلو، پیاز، مرغی، ماچس، چائے کی پتی، نمک، اروی ،چاول، گندم، گائے کے گوشت، انڈے، تازہ دودھ، ایل پی جی سلنڈر، گھی، سرخ مرچ، گڑ، چینی اور دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف لہسن، گندم کے آٹے، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روز کیلے 23 روپے فی درجن، ٹماٹر 6 روپے کلو، آلو 2 روپے کلو، پیاز 1 روپے، برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، چائے کی پتی کا 200 گرام پیکٹ 3 روپے، اری 6 چاول 1 روپے، 10 کلو گرام گندم 2 روپے، ہڈی والا گوشت 3 روپے، بکرے کا گوشت 5 روپے کلو، انڈے 1 روپے درجن، تازہ دودھ 1 روپے فی لیٹر، 11 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر 4 روپے اور گھی 2 روپے کلو مہنگا ہوگیا جبکہ سرخ مرچ گڑ اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے لہسن 1 روپے فی کلو، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 2 روپے سستا ہوگیا جبکہ دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 725900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش