QR CodeQR Code

سیاست ہوتی رہتی ہے، ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا، شرجیل میمن

19 May 2018 23:28

احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اطلاعات سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی درخواست ضمانت اور نظر ثانی کی درخواست مسترد ہوگئی، کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں، خود سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو ٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہو اسے ضمانت کی ضرورت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا۔ محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے، سیاست ہوتی رہتی ہے، ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی درخواست ضمانت اور نظر ثانی کی درخواست مسترد ہوگئی، کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں، خود سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو ٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہو اسے ضمانت کی ضرورت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی مثال کیپٹن (ر) صفدر کا کیس ہے۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں دو قانون موجود ہیں، میری درخواست ہے اس قانون کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 725901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725901/سیاست-ہوتی-رہتی-ہے-ملکی-سلامتی-کو-داؤ-پر-نہیں-لگایا-جاتا-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org