QR CodeQR Code

الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پاک فوج اور عدلیہ اپنا کردار ادا کرے

روٹی کپڑا مکان کا بوسیدہ نعرہ لیکر پیپلز پارٹی پھر سے سندھ کے لوگوں کو بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے، لیاقت جتوئی

19 May 2018 23:48

ایک بیان میں سابق وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے سندھ کے پانی بجلی گیس اور این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ کیوں نہیں کیا، پیپلز پارٹی سندھ میں پانی بند کرکے آبادکاروں کو نقصان پہنچا کر ان کی زمینیں کوڑیوں کے بھاو خرید کر آصف زرداری کو تحفے میں دینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلٰی سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں پانی کے خلاف پیپلز پارٹی کا دھرنا سوائے ڈرامے کے کچھ نہیں، پچھلے پانچ سالوں میں وفاق میں بیٹھے ہوئے پیپلز پارٹی کے لوگوں نے سندھ کے پانی بجلی گیس اور این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ کیوں نہیں کیا، پیپلز پارٹی سندھ میں پانی بند کرکے آبادکاروں کو نقصان پہنچا کر ان کی زمینیں کوڑیوں کے بھاو خرید کر آصف زرداری کو تحفے میں دینا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتوئی ہاؤس کراچی سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سارا سندھ لوٹ کر کھا گئے مگر ان کے پیٹ نہیں بھرتے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر روٹی کپڑا مکان کے بوسیدہ نعرے کیساتھ بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے، سال گذر گئے غریب کو روٹی کپڑا مکان نہ مل سکا، مگر جن وزراء کے پاس یہ سب نہیں تھا آج وہ اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں، اس بار الیکشن زرداری کے آر اوز کا نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے پاک فوج اور عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 725906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725906/روٹی-کپڑا-مکان-کا-بوسیدہ-نعرہ-لیکر-پیپلز-پارٹی-پھر-سے-سندھ-کے-لوگوں-کو-بیوقوف-بنانے-نکل-پڑی-ہے-لیاقت-جتوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org