QR CodeQR Code

ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا، پنجاب سے پیچھے ہے، پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ کی رپورٹ

20 May 2018 11:50

رپورٹ کیمطابق انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خوا کامیابی حاصل نہ کر سکا اور اسکا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ہے، انفرا اسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں، جہاں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا، پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفرا اسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں، جہاں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے۔ نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خوا کامیابی حاصل نہ کر سکا اور اس کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں، جبکہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 73 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ 1 جبکہ خیبر پختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے۔


خبر کا کوڈ: 725986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725986/ترقی-کے-اعتبار-سے-خیبر-پختونخوا-پنجاب-پیچھے-ہے-پاکستان-نیشنل-ہیومن-ڈویلپمنٹ-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org