1
Sunday 20 May 2018 21:08

100 نکاتی پلان پیش کرنیوالوں کو UNDP کی حالیہ جاری شدہ رپورٹ کیبعد شرم آنی چاہیئے، امیر مقام

100 نکاتی پلان پیش کرنیوالوں کو UNDP کی حالیہ جاری شدہ رپورٹ کیبعد شرم آنی چاہیئے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کا 100 روزہ پلان محض الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، تحریک انصاف کے 90 یوم میں تبدیلی کا دعویٰ خیبر پختونخوا کے عوام کو یاد ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان سے قبل خیبر پختونخوا کی عوام ان 90 دنوں کا بھی حساب مانگ رہی ہے جس پر ان کے مینڈیٹ کا مذاق اُڑایا گیا، عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کو حکومت کے پہلے 90 دن میں بلا امتیاز احتساب سمیت کئی اصلاحات پر سبز باغ دکھائے تھے، مگر تخریب انصاف کا بنایا گیا احتساب کمیشن انہی کے ہاتھوں آج تک مقفل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت خیبر پختونخوا میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، اب ملک کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایک بار پھر 100 دنوں کا نام نہاد ایجنڈا پیش کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران نیازی اس 100 دن کے پروگرام پر پاکستان کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، تحریک انصاف کے دور اقتدار میں پاکستان کے عوام نے خیبر پختونخوا میں بڑھتی پسماندگی دیکھی ہے، عمران نیازی کی ان شعبدہ بازیوں اور سبز باغ دکھانے میں عوام نہیں آئے گی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 100 نکاتی پلان پیش کرنے والوں کو UNDP کی حالیہ جاری شدہ رپورٹ کے بعد شرم آنی چاہیئے اور ناکامی پر عوام سے معافی مانگنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ UNDP کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 726137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش