0
Sunday 20 May 2018 23:44

متحدہ مجلس عمل ملک کو بحرانوں کرپشن سے نجات دلائے گی، لیاقت بلوچ

متحدہ مجلس عمل ملک کو بحرانوں کرپشن سے نجات دلائے گی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا بڑا طاقتور ہے، لیکن اب پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن ناسور ہے، اس کا سر کچلے بغیر ملک و ملت ترقی نہیں کر سکتا، ریاستی ادارے آئین، جمہوری عمل اور انتخابات کے بروقت انعقاد کو چھیڑے بغیر سب کے احتساب کا عمل جاری رکھیں، متحدہ مجلس عمل پاکستان کو بحرانوں اور کرپشن کی دلدل سے نجات دلائے گی، ہم سود، قرضوں اور بدعنوانیوں کی بیساکھیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عالمگیر نظام اور انسانوں کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے، قرآن کتاب انقلاب اور ریاستی نظام کو انصاف کے ساتھ چلانے کے لیے مضبوط بنیاد ہے، عالم اسلام قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کر کے ذلیل و خوار ہے، پوری امت قرآن وسنت کی بنیاد پر متحد ہو جائے تو سب بحران ٹل جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکرٹری اطلاعات (جنوبی ) پنجاب کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری پر بھارتی جارحیت اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک بھارت بارڈر پر انسانی جانوں کے المیہ اور درپیش خطرات پر احتجاج کیا اور کہا کہ نریندرمودی انسانوں کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور دہشتگردی پھیلانے کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے بھارت پورے عالمی امن کیلئے خطرناک بن گیا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے اور بھارت کو ظلم سے روکے۔
خبر کا کوڈ : 726171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش