0
Monday 21 May 2018 11:55

حکومت عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، افتخار گیلانی

حکومت عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، افتخار گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، پہلی بار تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کا 1 کھرب 5 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال 94 ارب 41 کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیا گیا تھا جس میں 23 ارب روپے ترقیاتی شعبہ کے لئے مختص تھے۔ دریں اثنا قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو کس بات کا خوف ہے کہ وہ وقت سے پہلے بجٹ پیش کر رہی ہے، جلد بازی سمجھ سے بالاتر ہے، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے، آزاد کشمیر میں انتخابات ہو رہے ہیں نہ ہی کوئی غیر معمولی صورتحال ہے۔
خبر کا کوڈ : 726259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش