0
Monday 21 May 2018 16:09

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا پہنچا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو آج بھی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کا سامنا رہے گا، جبکہ آج بھی شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، گزشتہ روز کی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھر شمال کی جانب سے 10 کلومیٹر کی رفتار سے گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہر ہیٹ ویو سے محفوظ ہے، تاہم شدید گرمی کی لہر مزید دو سے تین روز جاری رہے گی۔ دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کر دیا تھا، جبکہ پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 726326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش