QR CodeQR Code

پشاور، رمضان میں مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، انتظامیہ بے بس

21 May 2018 20:20

مرغی فی کلو 300 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ بازار میں آتے ہی آم نے بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، خوبانی اور آڑو فی کلو 200 روپے تک جا پہنچے ہیںاسی طرح بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی ماہ مقدس کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا اور پھلوں، سبزیوں، کھجور، گوشت اور مرغی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ مرغی فی کلو 300 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ بازار میں آتے ہی آم نے بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، خوبانی اور آڑو فی کلو 200 روپے تک جا پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور پشاور کی ضلعی حکومت گرانفروشی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ سبزیوں سمیت پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقہ کی قوت خرید تقریباً ختم کر کے رکھ دی ہے۔ اسی طرح بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 726394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726394/پشاور-رمضان-میں-مہنگائی-کا-طوفان-نہ-تھم-سکا-انتظامیہ-بے-بس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org