0
Tuesday 22 May 2018 11:08

پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا، بھارت

پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے امن کی کسی بھی پہل پر ہندوستان پوری سنجیدگی سے غور کرے گا۔ پاکستانی آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ فوجی تعاون کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خوشحالی کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔ نرملا سیتارمن نے نئی دہلی میں آرٹیفیشئل انٹلی جنس پر ایک سیمینار کے دوران نامہ نگاروں کی طرف سے اس سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا ”قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کے ہر بیان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا “۔ خیال رہے کہ ہندوستان، پاکستان اور چین کی افواج اس سال ستمبر میں روس میں ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیں گی۔

بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے حال ہی سیکورٹی فورسیز کو جموں کشمیر میں ماہ رمضان میں مہم نہیں چلانے کی ہدایت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر دفاع نے کہا ”ہمیں وزیر داخلہ کے اعلان کردہ پالیسی کا احترام کرنا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام آرمڈ فورسز کو وزارت داخلہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں کی گئی جنگ بندی کا مکمل احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی پابندی کرتے ہوئے فوج اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران جموں و کشمیر میں کوئی جنگجو مخالف آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی اپیل پر بھارتی حکومت نے 16 مئی کو جموں و کشمیر میں پورے ایک ماہ یعنی ماہ مبارک کے دوران جنگ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 726487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش