QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے 5 ارکان اسمبلی کا عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

22 May 2018 11:20

قربان علی خان، یاسین خلیل، عبدالحق خان، زاہد درانی اور عبید اللہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا اور 14 دن کے اندر انسے معافی مانگنے اور نقصان کے ازالے کیلئے 1 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنیکی صورت میں انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 5 صوبائی اراکین اسمبلی  نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ان پر ووٹ بیچنے کے الزام لگانے پر انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے اپریل کے مہینے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 20 اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔ قربان علی خان، یاسین خلیل، عبدالحق خان، زاہد درانی اور عبید اللہ ان 20 افراد میں شامل ہیں جن کے نام تحریک انصاف کے چیئرمین نے عیاں کئے تھے۔ ان تمام افراد نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا اور 14 دن کے اندر ان سے معافی مانگنے اور نقصان کے ازالے کیلئے 1 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قربان علی نے خود پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے قانونی نوٹس میں الزام لگایا کہ ان کی کردار کشی کی گئی اور انہیں وزیراعلٰی پرویز خٹک کے مشیر کے عہدے سے پرویز خٹک کی خواہشات کے مطابق لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 726498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726498/خیبر-پختونخوا-کے-5-ارکان-اسمبلی-کا-عمران-خان-کو-ہتک-عزت-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org