QR CodeQR Code

پشاور میں غیر معیاری سوڈا فیکٹریاں بیماریوں کا باعث، محکمہ صحت و خوراک

22 May 2018 11:47

ہشتنگری، گنج، رام داس اور بشیر آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اس وقت 60 سے زائد سوڈا واٹر کی فیکٹریاں موجود ہیں اور افطاری کیبعد سوڈا واٹر کی دکانیں سج جاتی ہیں، جس سے مضر صحت بیماریاں پھیل رہی ہیں، تاہم انتظامیہ کیجانب سے اس پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر معیاری اور مضر صحت سوڈا واٹر فیکٹریوں نے بیماریاں پھیلانا شروع کر دی ہیں۔ محکمہ صحت و خوراک نے شہر میں فروخت ہونے والی 60 سے زائد سوڈا واٹر فیکٹریوں کے پانی اور ان میں تیار ہونے والے مشروبات کو مضر صحت قرار دیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں صرف ایک ہی سوڈا واٹر فیکٹری جو کہ پاکستان کی آزادی سے قبل بنی تھی کے سوڈا واٹر کو معیاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ہشتنگری، گنج، رام داس اور بشیر آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اس وقت 60 سے زائد سوڈا واٹر کی فیکٹریاں موجود ہیں اور افطاری کے بعد سوڈا واٹر کی دکانیں سج جاتی ہیں، جس سے مضر صحت بیماریاں پھیل رہی ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 726511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726511/پشاور-میں-غیر-معیاری-سوڈا-فیکٹریاں-بیماریوں-کا-باعث-محکمہ-صحت-خوراک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org