0
Tuesday 22 May 2018 19:06

میرعلی کے ایک مکان میں دھماکے کی تحقیقات جاری

میرعلی کے ایک مکان میں دھماکے کی تحقیقات جاری
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے ایک مکان میں بارودی مواد کے دھماکے سے گھر کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بڑوخیل میں محمود نامی شخص کے مکان میں دھماکہ ہوا تھا تاہم اس وقت ان کے اہل و عیال پڑوس میں گئے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو جلد مکمل کرلی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 726664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش