QR CodeQR Code

امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق طالبہ سبیکا کی میت آج رات پاکستان پہنچے گی

22 May 2018 22:59

سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ کراچی میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات شریک ہوں گی، جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول سینٹا فے میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق سبیکا شیخ کی میت ٹرکش ائیرلائن سے آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔ سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ کراچی میں کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات شریک ہوں گی، جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی۔ دوسری جانب سبیکا شیخ امریکا میں جس فیملی کے ساتھ  مقیم تھی، انہوں نے بھی سبیکا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سبیکا کے والدین نے اپنی بیٹی کی بہترین پروش کی تھی۔ امریکا میں سبیکا کی نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اپنے وطن روانہ کیا۔ واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول سینٹا فے میں اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالبعلم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 726688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726688/امریکی-اسکول-میں-فائرنگ-سے-جاں-بحق-طالبہ-سبیکا-کی-میت-ا-ج-رات-پاکستان-پہنچے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org